the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
بیدر۔14؍اکتوبر۔(محمدامین نواز بیدر)۔
علماء کرام امت کی آبرو و عزت ہیں جس کے متعلق قرآن نے فرمایا روئے زمین پر اللہ سے ڈرنے والے علماء ہیں علماء انبیاء کے وارث ہیں انبیاء اپنی وراثت میں دینار و درہم نہیں چھوڑتے ہیں وہ تو علم چھوڑتے ہیں ان خیالات کا اظہار مولانا غلام محمد وستانوی رئیس جامعہ اسلامیہ اشاعت العلوم اکل کوا ، مہاراشٹرنے بیدر میں علماء کرام کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، واضح ہو کہ مولانا وستانوی شاہین ادارہ جات کی دعوت پر ایک روزہ دورے پر بیدر تشریف لائے تھے ،آپ نے اپنے خطاب میں اہلیانِ بیدر خصوصاً علماء برادری سے والہانہ محبت کا اظہار کیا اور فرمایا کہ یہاں کی مٹی میں محبت اور خلوص بھرا ہو ا ہے دنیا بھر کے سفر کاموقع ملتا ہے لیکن یہاں خلوص کو میں نے زیادہ پایا ہے، مولانا محترم نے مزید فرمایا کہ دین میں علماء کرام کا جتنا اونچا مقام ہے اتنی ہی ذمہ داریاں ان پر عائد ہیں عالمی سطح پر علماء کو عوام سے کاٹنے کی مذموم سازش کی جارہی ہے تاکہ عوام علماء سے کٹ کر دین سے کورے ہوجائیں یہی وجہ ہے کہ آج علماء کو بد ظن کیا جارہا ہے اور انکی قدر ومنزلت کو گھٹایا جارہا ہے ،میں علماء کرام سے گذارش کر تا ہوں کہ کسی ملامت کرنے والے کی ملامت کی پرواہ کئے بغیر دین کی خدمت میں منہمک رہیں ،آپ کے خلاف کی جانے والی



سازشوں کی پرواہ نہ کریں ،قرآن کی تعلیم کا کام کوئی معمولی کام نہیں ہے مکتب کی تعلیم کو بھی حقیر نہ سمجھیں مکتب کی تعلیم علم کی پہلی سیڑھی ہے دنیا کی چمک دمک رنگ برنگیوں پر رال نہ ٹپکائیں مقدر کا رزق مل کر رہے گا دنیا تو فانی ہے حشر کے دن اللہ پاک آپ کو اتنا نوازے گا کہ دنیا والے دیکھ کر عش عش کریں گے ،کام کی عظمت کو جانیں آپ خوش نصیب ہیں اللہ نے آپ کو دین کی خدمت کیلئے منتخب فرمایا ہے کئی علماء دین کی خدمت سے کٹ کر دنیا کے پیچھے پڑ کر در بدر ٹھوکریں کھا رہے ہیں علماء کرام دین کے جس شعبے میں بھی ہو ں امانت داری ،دیانت داری اور اخلاص کو اپنا نصب العین بنائیں وقت کی پابندی کریں اپنے قیمتی اوقات کو ضائع نہ کریں ،علماء کی نگاہ ہمیشہ بدلتے ہوئے حالات پر ہونی چاہئے امت کی بد حالی پر نظر رکھیں تعلیم کے ساتھ خدمت خلق کا کام بھی کریں لاچار مجبور لوگوں کا سہارا بنیں ، یتیم بچیوں کی شادی کا انتظام کریں اس کے لئے امت کے مالدار طبقہ کو توجہ دلائیں ،اپنی ذات کیلئے نہ مانگیں سوشل ورک نبیوں والا کام ہے اعلان نبوت سے قبل حضور پاک ﷺ کے یہی وہ کارنامے تھے جس کی بنیاد پر آپ نے عرب کی سنگلاخ زمین پر اپنی مقبولیت کا جھنڈا لہرایا آج بھی اگر ہم اخلاص کے ساتھ اللہ کی خوشنودی کیلئے کام کریں گے تو اللہ دنیا میں بھی چمکائے گا اور آخرت میں بھی چمکائے گا ۔آخر میں مفتی غلام یزدانی اشاعتی صدر جمعیت علماء ہند ضلع بیدرنے شکریہ ادا کیا اور نظامت کے فرائض انجام دئے ۔***
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
مذہبی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.